ابنا: مہمان پرست نے کہا کہ سارکوزی نے سیاسی اھداف کے تحت ایران کی پرامن اور شفاف ایٹمی سرگرمیوں پر کیچڑ اچھالنے کے لئے یہ بیان دیا ہے۔
یاد رہے فرانس کے صدر سارکوزی نے الزام لگایا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی اھداف کا حامل ہے۔ مہمان پرست نے کہا کہ سارکوزی نے صہیونی ریاست کے ایٹمی پروگراموں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں کچھ نہیں کہا جو کہ علاقا ئي اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا سرچشمہ دوغلی پالیسیاں ہيں۔
انہوں نے فرانسیسی صدر کے بیان کو سختی سے مسترد کرتےہوئے کہا کہ ان کا یہ بیان ملت ایران کےخلاف فرانس کی مخاصمانہ پالیسیوں بالخصوص غیر قانونی اور انصاف سے دور پابندیوں پر پردہ ڈالنے نیز ملت ایران کی بھرپور پیشرفت کی مخالفت کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے صدر سارکوزی کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ یہ بیان آئي اے ای اے کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے بھر پور تعاون کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے جبکہ ابھی کچھ دنوں قبل آئي اے ای اے کے ماہرین نے ایران کا دورہ کیا ہے۔ .........
/169