ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق پاکستان کي وزارت دفاع کے ايک عہديدار نے وزير دفاع احمد مختار کے حوالے سے خبردي ہے کہ حکومت پاکستان عارضي طور پر افغانستان ميں نيٹو فوج کے لئے ہوائي راستے سے سپلائي کے لئے تيار ہوگئي ہے
پاکستان کي وزارت دفاع کے اس عہديدار نے زور دے کر کہا ہے کہ افغانستان ميں نيٹو فوج کے لئے اشياء خوراک کي فراہمي صرف ہوائي راستے ہي ہوسکے گي-
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر کے مہينے ميں سلالہ چيک پوسٹ پر نيٹو اور امريکا کے حملوں کے بعد جس ميں پچيس پاکستاني فوجي مارے گئے تھے حکومت پاکستان نے افغانستان ميں تعينات نيٹو فوج کے لئےزميني راستے سے سپلائي بند کردي ہے.
.....
/169