ابنا: منگل کي شام، شہر لاذقيہ ميں ہزاروں لوگوں نے اپنے ملک ميں بيروني مداخلت کے خلاف مظاہرہ کيا-
مظاہرين نے حکومت کي اصلاحات کي حمايت کي اور دہشتگردانہ حملوں، نيز مغربي اور بعض عرب حکومتوں کي مداخلت کي مذمت کي مظاہرين نے شام کے خلاف شازش ميں بعض عرب حکومتوں کي جانب سے مغرب کا ساتھ ديئے جانے پر سخت تنقيد کي اور کہا کہ عرب ليگ کے فيصلے کا مقصد مغرب کے سازشي اہداف کي تکميل ہے -
مظاہرين نے جو شام کا قومي پرچم اٹھائے ہوئے تھے، حکومت کے ساتھ عوام کي مکمل يک جہتي کا اعلان کيا -
انہوں نے اسي کے ساتھ کہا کہ خليج فارس کے وہ عرب ممالک جو شام ميں مداخت کررہے ہيں، انہوں نے فلسطيني قوم کے خلاف صہیوني ریاست کے مظالم کو ہميشہ نظر انداز کيا ہے اور اس وقت صہیوني اور مغربي اہداف کي تکميل کے لئے سرگرم ہيں.........
/169