ابنا: روم .... کوریرہ دلاسرا نامی اخبار نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ صہیونی ریاست کے ٹریننگ یافتہ دہشتگردوں نے جو تہران اور دیگر ایرانی شہروں سے بخوبی آشنائي رکھتے ہیں گذشتہ دو برسوں میں پانچ ایرانی ایٹمی سائنس دانوں کو قتل کیا ہے۔
اس اطالوی اخبار نے لکھا ہے کہ ان دہشتگردوں کو اسرائيل کی جاسوس تنظیم سے ھدایات ملتی ہیں، اس اخبار کے مطابق امریکہ کے این بی سی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں ایم کے او کی چھاونی میں مقیم عناصر ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔
اطالوی اخبار کوریرا دلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کے او کے دہشتگردوں کو ٹارگٹ کلنگ کی ٹریننگ دی گئي ہے اور انہیں اسرائيل کی مدد ملتی ہے گرفتار شدہ افراد کے اعترافات کے مطابق اسرائيل نے ان لوگوں کو ان مقامات کے ماڈلز بنا کر بھی ٹریننگ دی ہے جہاں انہیں دہشتگردی کرنے کا کام دیا گيا تھا۔ اس اخبار کے مطابق اسرائيل نے ایم کے او کے دہشتگردوں کے علاوہ پژاک گروہ سے بھی تعلقات بڑھائے ہیں۔
........
/169