ابنا: اسلام آباد پہنچنے پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتي وزير تجارت آنند شرما کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات ميں ہر مسئلے پر بات کي جائے گي ، باہمي تجارت بڑھنے سے دونوں ممالک کي معيشت ميں بھي بہتري آئے گي،وزرات تجارت کے مطابق وزراء تجارت مذاکرات ميں دونوں ملکوں کے درميان باہمي تجارت کے فروغ اور نان ٹيرف رکاٹوں کو دور کرنے کيلئے تفصيلي بات چيت کي جائے گي.
پاکستاني وفدکي سربراہي وفاقي وزير تجارت مخدوم امين فہيم جبکہ بھارتي وفد کي سربراہي بھارتي وزير صنعت وتجارت آنند شرما کريں گے.پاکستان اوربھارت کے درميان کسٹم ميں تعاون بڑھانے سميت مختلف معاہدوں پردستخط کئے جانے کاامکان ہے. ..............
/169