ابنا: اسلامی جہوریہ ایران کا سنٹرل بینک دونوں ملکوں کے درمیاں تیل کی خریداری کے معاملات کو ہندوستانی روپيے میں انجام دینے کے لئے مذاکرات کررہا ہے۔ بتایا جارہا ہے روپیے کا یہ اکاؤنٹ کلکتہ میں ہندوستان کے یوسی او بینک میں کھولا جائے گا۔
قابل ذکر ہے ہندوستان نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے ایران کے تیل پرعائد پابندیوں کو مسترد کردیا ہے۔چین اور ہندوستان ایرانی تیل کے بڑے خریداروں میں شامل ہیں۔
ادھر صہیونی ریاست ہندوستان کے ساتھ ایران کے تعلقات خراب کرنے کی سازشیں کررہی ہے۔ ہندوستان کے ایک مشہور مبصر اور تجزیہ نگار محمد احمد کاظمی نے کہا ہےکہ نئي دھلی میں پیر کے دن صہیونی ریاست کے سفارتخانے کے پاس بم دھماکہ امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازش ہے اور وہ اس طرح رائے عامہ کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی ریاست بہت سے فلسطینی رہنماؤں اور لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے قتل میں ملوث ہے اسی طرح عراق پاکستان اور افغانستان میں جاری دہشتگردی میں بھی صہیونی ریاست کا ہی ہاتھ ہے بنابرین نئي دھلی کا بم دھماکہ بھی امریکی سی آئي اے اور صہیونی ریاست کا کام ہوسکتا ہے اور وہ اس طرح ہندوستان کے ساتھ ایران کے تعلقات خراب کرنےکی سازش کررہی ہے۔
یاد رہے نئي دھلی میں صیہونی حکومت کے سفارتخانے کے نزدیک بم دھماکے کے بعد صہیونی ریاست نے فورا اس دھماکے میں ایران کو ملوث قراردیا۔ ایران نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔........
/169