ابنا: محمدخزاعی نے نیویارک کےاسلامی سینٹرمیں پیغمبراسلام(ص) اور حضرت امام جعفرصادق (ع) کےیوم ولادت باسعادت کی مناسبت سےہونےوالی تقریبات سےخطاب کرتےہوئےاس بات پرتاکیدکرتےہوئےکہ ایران کااسلامی انقلاب ایک معجزہ تھاکہاکہ گذشتہ تین عشروں تک ترقی کی جانب اس کاسفراورمختلف میدانوں میں عوام کی موجودگی اس عوامی انقلاب کوجاری وساری رکھنے پرمبنی عزم الہی کاثبوت ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کےمستقل نمائندے نےکہاکہ آج دنیاتہران ، قاہرہ ، منامہ اوردوسرےمسلمان ملکوں میں جس بیداری کو دیکھ رہی ہے اس روشن فکرتحریک کاتسلسل ہے جس کی بنیاد امام خمینی (رح) نےگذشتہ پچاس سال پہلے ہی رکھ دی تھی۔....... /169