ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 33ویں برسی کے موقع پر تہران میں کئي ملین افراد کے اجتماع سے خطاب میں ایران کی ترقی وپیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی نوید سیٹلائٹ نے دنیا کےاہم مراکز کی تصاویر تہران ارسال کی ہیں اور ایران مستقبل میں اہم سیٹلائٹ فضا میں روانہ کرےگا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کی تمام ترقیات دشمن کی اقتصادی پابندیوں کے سائے میں ہوئی ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان کے علاوہ نینو ٹیکنالوجی ،ادویات سازی اور دیگر علمی میدانوں میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی ہے ۔
ایران آج سیٹلائٹ فضا میں روانہ کرنے کے سلسلے میں خودکفیل ہوگیا ہے اور اس کے تمام پرزے مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔
صدر احمدی نژاد نے عوا م سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند برسوں میں ایران 36 ہزار کلو میٹر مدار میں اپنے اہم سیٹلائٹ کو قراردینے میں کامیاب ہوجائےگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایٹمی توانائی میں اہم کامیابیوں کے بارے میں آئندہ اہم اعلانات کئے جائیں گے آج اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ایرانی ماہرین ،ایرانی عوام کی تمام ضروریات کو ملک کے اندرپیدا کررہے ہیں اور آئندہ چند برسوں میں جوہری انرجی کے میدان میں اہم خبروں سے عوام کو آگاہ کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے اپنے پختہ عزم اور استقلال کے ذریعہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست و ناکامی سے دوچار کیا ہے اور آغندہ بھی ایسا ہی کرےگي ۔..................
/169