ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران ميں مليشيا کي پاس نامي اسلامي پارٹي کے سربراہ سے جو عالمي وحدت اسلامي کانفرنس ميں شرکت کے لئے تہران آئے ہيں، ملاقات ميں کہا کہ سامراجي طاقتوں کے مداخلت کي وجہ سے اس علاقے کے بعض ممالک مشکلات و مسائل سے دوچار ہيں - انہوں نے کہا کہ ان کے ملکوں کے مسائل ملک کے اندر افہام و تفہيم سے حل ہوسکتے ہيں -
صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ افسوس کہ بعض علاقائي حکومتيں علاقے کے بعض ديگر ملکوں ميں اندروني اختلاف کو ہوا ديتي ہيں اور مسلح گروہوں کو پيسے اور اسلحے فراہم کرتي ہيں - انہوں نے کہا کہ يہ حکومتيں اسي طرح اپنے ذرائع ابلاغ عامہ سے بھي داخلي اختلافات کو بڑھانے کے لئے کام ليتي ہيں –
صدر ملکت نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام ممالک اور انسانوں کے لئے آزادي، محبت و مہرباني اور عدل و انصاف کا طرفدار ہے - انہوں نے کہا کہ ملکوں کے اندروني معاملات ميں امريکا کي مداخلت سے مسائل حل نہيں ہوسکتے - مليشيا کي پاس اسلامي پارٹي کے سربراہ نے بھي اس ملاقات ميں اسلامي ملکوں کے داخلي مسائل ميں بيروني طاقتوں کي مداخلت کي مخالفت پر زور ديا.
........
/169