8 فروری 2012 - 20:30

روس کینے ایران کے خلاف کسی بھی حماقت اور فوجی کارروائی پرخبردار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں تمام پروپیگنڈے بےبنیاد ہیں اور ان کی اصل وجہ مغربی ممالک کےسیاسی اور تبلیغاتی اہداف ہیں۔

ابنا:  روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام فوجی نوعیت کا بالکل نہیں ہے اور ایٹمی ایجنسی اپنی متعدد رپورٹوں میں اس کی مکمل تائید کرچکی ہے اور آج بھی ایران کے ایٹمی پروگرام پر ایٹمی ایجنسی کی مکمل نگرانی جاری ہے اور اس صورت میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنا سیاسی اور تبلیغاتی اہداف کے لئے ہے۔ اس نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیوآمانو کی حالیہ رپورٹ میں ایران کے  ایٹمی پروگرام کے فوجی ہونے کے بار ےمیں کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ ادھر فرانس کے صدر نے بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر خبردار کیا ہے۔
........

/169