1 فروری 2012 - 20:30

شام کے ایک سیاسی مبصر اور تجزیہ کار عبداللہ منینی نے کہا ہے کہ قطر اور عرب لیگ نے شام میں بیرونی مداخلت کی زمین ہموار کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو جھوٹی رپورٹ پیش کی ہے۔

ابنا: عبداللہ منینی نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ قطر کے وزیر خارجہ حمد بن جاسم اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے سلامتی کونسل میں شام کے حالات کے بارے میں غلط رپورٹ پیش کی ہے۔ منینی نے کہا کہ عرب لیگ اور قطر شام کے سب سے بڑے دشمن بن چکے ہیں کیونکہ شام صہیونی ریاست کے مقابل مزاحمت کا ایک محاذ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست، امریکہ اور مغربی ملکوں نیز عرب ملکوں کی جانب سے شام کی مخالف کی وجہ بھی یہی ہے کہ شام صیہونی حکومت کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔ منینی نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر شام میں دہشت گرد روانہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں گرفتار شدہ دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں قطر اور سعودی عرب کی طرف سے مالی اور فوجی مدد ملتی ہے تا کہ وہ شام میں بدامنی پھیلائيں۔
......

/169