ابنا: امام خمینی(ع)تہران ہوائی اڈے پر اس موقع پر مساجد سے قرآن کریم کی تلاوت نشرکی گئي اور ساتھ ساتھ کلیساؤں اور زرتشتیوں کے عبادت خانوں کے ناقوس بھی بجائے گئے اسی طرح بحری جہازوں کی سیٹیاں بھی بجائي گئيں۔ادھر مجلس شورائے اسلامی میں ثقافتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر حداد عادل نے امام خمینی کے مزار پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے ہمت، شجاعت، توکل اور بصیرت سے اپنے عوام کو عزت و سرفرازی عطا کی۔
امام خمینی(ع)کی بہشت زہرا میں تاریخی تقریر ڈاکٹر حداد عادل نے کہا کہ کہا کہ ملت ایران نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں اپنے انقلاب سے خود اعتمادی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشرۂ فجر ملت ایران کے لئے ایسا سنہری موقع ہے جس میں وہ امام خمینی کے ساتھ تجدید عہد کرسکتی ہے اور نوجوان نسل اس موقع سے فائدہ اٹھا کر امام خمینی کی شخصیت اور افکار سے بہتر طور پر آشنا ہوسکتی ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ عشرہ انقلاب کے گذشتہ تینتیس برسوں کا جائزہ لینے کا بھی اچھا موقع ہے۔........
/169