31 جنوری 2012 - 20:30

اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشار الجعفری نے شام کے خلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: موصولہ اطلاعات کے مطابق بشار الجعفری نے کہا کہ شام ہر طرح کی بیرونی مداخلت کا بھر پور مقابلہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اقتدار اعلی کی مخالفت اور شام کے داخلی امور میں کھلم کھلا مداخلت پر مبنی عرب لیگ کا فیصلہ ان تمام اصولوں کی مخالفت ہے جن کی اساس پر عرب لیگ بنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کے تحفظ کو ہی موجودہ بحران کی راہ حل سمجھتی ہے اور ہرطرح کی بیرونی مداخلت سے بھرپور مقابلہ کرے گی۔ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا کہ حکومت دمشق عرب ليگ کے ساتھ طے شدہ معاہدوں سے ہٹ کر کسی بھی اقدام کی مخالف ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ شام میں بعض عرب ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے گذشتہ مارچ سے بدامنی پھیلا رکھی ہے تاہم فوج نے حالات پر قابو پا لیا ہے۔ صدر بشار اسد نے اعلان کیا ہے کہ شام میں فتنے ختم ہوچکے ہیں اور عوام معمول کی زندگي گذار رہے ہیں۔........

/169