31 جنوری 2012 - 20:30

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکا پرزوردیاہے کہ وہ پاکستان میں ڈرون حملوں کی تفصیلات اوران کارروائیوں کاقانونی جوازفراہم کرے ۔

ابنا: امریکی صدرباراک اوباماکی جانب سے پاکستان میں ڈرون حملوں کااعتراف کئے جانے کے بعدمنگل کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم"ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈائریکٹربرائے ایشیاءپیسفک سام ظریفی نے اپنے بیان میں کہاکہ امریکی انتظامیہ یہ وضاحت دے کہ ڈورن حملے کس طرح قانونی ہیں اورمناسب جواب دہی یقینی بنانے کیلئے سویلین ہلاکتوں کومانیٹرکرنے کیلئے کیااقدامات کئے گئے جبکہ ڈرون حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی صحیح تعدادبتائی جائے انہوں نے کہاکہ یہ بھی بتایاجائے کہ ڈرون حملوں کے حوالے سے کیاضابطے ہیں اورکس معاہدے کے تحت کئے جارہے ہیں ان کا قانونی جوازکیاہے۔
 .........

/169