30 جنوری 2012 - 20:30

شام کے وسطي شہر حمص ميں ايک سو چاليس عسکريت پسند ہلاک ہوئے ہيں-

ابنا: شام کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر حمص ميں عسکريت پسندوں کے خلاف سيکورٹي فورس کي کارروائي ميں ايک سو چاليس عسکريت پسند مارے گئے جن ميں غير ملکي عرب شہري بھي شامل تھے-

اطلاعات کے مطابق مارے جانے والے عسکريت پسندوں ميں لبنان، مصر، تيونس اور سعودي عرب کے دہشتگرد شامل ہيں جن کے پاس امريکي اور اسرائيلي ساخت کے جديد ترين مواصلاتي آلات ملے ہيں-

شام کي وزارت داخلہ نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ سيکورٹي فورس کي کارروائي ميں بہت سے عسکريت پسندوں کو گرفتار بھي کيا گيا ہے-

آخري اطلاع ملنے تک شہر حمص ميں سيکورٹي فورس اور مسلح دہشتگردوں کے درميان جھڑپيں جاري تھيں- شام کي وزارت داخلہ کے بيان ميں بتايا گيا ہے کہ دوما، حرستا، سقبا، کفربطنا اور حموريہ نامي علاقوں ميں امريکي اور اسرائيلي ساخت کے ہتھيار برآمد ہوئے ہيں ــ
........

/169