ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے یورپ کو تیل کی سپلائی بند کرنے کے ایران کے فیصلے کو یورپی یونین کی جانب سے ایران کے تیل کے یکطرفہ بائیکاٹ کا منطقی جواب قرار دیا۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ماسکو کے خیال میں تہران کے خلاف لگائي جانے والی یکطرفہ پابندیاں بے سود ہیں اور یورپی یونین کو ان پابندیوں کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا۔
سرگئي لاوروف نے مزید کہا کہ ایران کا صرف بیس فیصد تیل یورپی منڈی میں جاتا ہے اور یورپی یونین کا بائیکاٹ ایران کے تیل کو متاثر نہیں کرپاۓ گا کیونکہ ایران کے تیل کے خریدار اور بھی بہت سے ممالک ہیں۔
واضح رہےکہ روس نے شروع سے یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف لگائي جانے والی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔........ /169