28 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ یورپ کے لئے ایرانی تیل کی پابندی کے بل کا جائزہ لے گی۔

ابنا: مجلس شورائے اسلامی میں انرجی کمیشن کے رکن حسین نجابت نے یورپ کی جانب سے ایران کے تیل کے بائيکاٹ کے جواب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک پیشگي اقدام کے تحت یورپی ملکوں خاص طور سے مغربی یورپ کے ملکوں کو تیل فروخت نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے تیل کی مانگ ساری دنیا میں ہے اور بہت سے ممالک ایران سے تیل کی خریداری کے خواہاں ہیں۔ ادھر ایک اور رکن پارلیمنٹ غفوری فرد نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اتوار کو اس بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بل کے مطابق ایران، یورپ کی جانب سے تیل کا بائيکاٹ شروع ہونے قبل ان ملکوں کو تیل فروخت کرنا بند کردے گا۔ یاد رہے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ سے یورپ کو سب سے زیادہ نقصان پہنچے گا۔....... /169