ابنا: اقوام متحدہ کي رپورٹ کے مطابق صہیوني ریاست کے مقبوضہ علاقوں ميں سن دوہزار گيارہ ميں فلسطينيوں کے مکانات کے انہدام ميں دو ہزار دس کے مقابلے ميں اسي فيصد اضافے کا مشاہدہ کيا گيا ہے -
اس رپورٹ کے مطابق بيت المقدس اور غرب اردن ميں صہیوني ریاست کے ہاتھوں فلسطينيوں کے رہائشي مکانات کے انہدام کے نتيجے ميں دو ہزار گيارہ ميں ايک ہزار ايک سو سے زائد فلسطيني کنبے بے گھر ہوئے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق فلسطينيوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے صہیوني ریاست کے غير قانوني اقدامات کے نتيجے ميں بے گھر ہونے والوں ميں آدھے سے زيادہ بـچے ہيں - بيت المقدس کے سلوان نامي قصبے کے دفاع کي کميٹي کے ايک رکن فخري ابو دياب نے فلسطينيوں کے خلاف صہیوني ریاست کے جرائم کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطينيوں کے رہائشي مکانات کے انہدام کا مقصد بيت المقدس کو پوري طرح يہودي آبادي کے شہر ميں تبديل کرنا ہے -
صہیوني ریاست فلسطينيوں کے رہائشي مکانات کو مسمار کرکے اور ان کي زمينوں پر قـبضہ کرکے ، صہیوني کالونيوں کو وسعت دے رہي ہے تاکہ اس طرح آبادي کا تناسب يہوديوں کے حق ميں تبديل ہوجائے
.........
/169