ابنا: مظاہرين اسرائيل مردہ باد، ہم نسلا بعد نسل اسرائيل کے دشمن رہيں گے، صہیوني جان ليں ہم پچيس جنوري کے انقلاب کے نوجوان ہيں، جيسے پرجوش نعرے لگا رہے تھے اور شہدائے انقلاب کے خون کا انتقام لئے جانے، حسني مبارک کي پھانسي اور فوجي اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھےـ
مظاہرين نے اپنے نعروں ميں عرب اقوام کي تحريکوں کي حمايت کا اعلان کيا اور يمن کے ڈکٹيٹر عبد اللہ صالح پر مقدمہ چلائے جانے کي ضرورت پر زور دياـ
مصر دوسرے علاقوں بالخصوص اسکندريہ کے ابراہيم اسکوائر اور سويز کے الاربعين اسکوائر پر بھي عوام کي کثير تعداد جمع ہوئي ـ
مظاہرين نے اپنے نعروں ميں انقلاب کو آخري منزل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کياـ
........
/169