ابنا: سرگئي لاوروف نے ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو شام کےخلاف کسی بھی طرح کی قرارداد کو غیر تعمیری سمجھتا ہے اور وہ شام کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کا مخالف ہے۔
انہوں نے کہا کہ قراردادوں کے ذریعے شام میں بیرونی مداخلت کا جواز پیش نہیں کیا جاسکتا اور ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ لیبیا کا سناریو شام میں بھی دوہرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بارے میں روس کی مجوزہ قرارداد کا مسودہ اب بھی باقی ہے اور روسی تجویزوں کے بارے میں اس طرح سے صلاح و مشورہ کیا جائے کہ مسلح گروہووں کی عسکری حمایت کے خاتمے پر منتج ہو۔
انہوں نے بشار اسد کے استعفی پر مبنی عرب لیگ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد شام کے قانونی صدر ہیں۔ سرگئي لاوروف نے کہا کہ ماسکو شام میں قومی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس میں سارے گروہ شریک ہوں ۔
........
/169