24 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستان نے تيل کي خريداري کي ڈيل سے امريکي ڈالر کو ختم کرنے والے پہلے ملک کي حيثيت سے اعلان کيا ہے کہ وہ ايران سے تيل کي خريداري کے بدلے ميں ڈالر کے عوض سونا ادا کرے گا -

ابنا: ہندوستان کے بعض سرکاري حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کيے جانے کي شرط پر بتايا ہے کہ قوي اميد ہے کہ چين بھي يہي طريقہ کار اختيار کرے گا-واضح رہے کہ ہندوستان اور چين، ايران سے روزانہ تقريبا دس لاکھ بيرل کچا تيل خريدتے ہيں جو ايران کي جانب سے برآمد کيے جانے والے کچے تيل کا چاليس فيصد ہے اور ان دونوں ہي ملکوں کے پاس سونے کے بہت زيادہ ذخيرے ہيں- رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ نئي دہلي اور بيجنگ، سونے کے بدلے ميں ايران کا تيل خريد کر، تہران کو اس بات کا موقع فراہم کريں گے کہ وہ يورپي يونين کي جانب سے عائد کردہ پابنديوں اور اسي طرح اس کے سينٹرل بينک کے اثاثوں کے منجمد کيے جانے کا مقابلہ کرے-

اس وقت يورپي يونين کے رکن ممالک، ايران سے اس کي برآمدات کا تقريبا بيس فيصد تيل خريدتے ہيں-

ماہرين کا خيال ہے کہ چين اور ہندوستان کي جانب سے سونے کے بدلے ميں ايران کا تيل خريدنے سے پوري دنيا ميں سونے کي قيمت ميں اضافہ ہوگا اور ڈالر کي قيمت ميں کمي آئے گي.........

/169