ابنا: جسٹس سرمدجلال نے کہااگر عدالت ثابت کردے کہ صدر کو استثني حاصل نہيں تو کيا حکومت خط لکھ دے گي تاہم وزير اعظم کے وکيل اعتزاز احسن نے يقين دہاني نہيں کرائي.
جسٹس ناصرالملک کي سربراہي ميں سپريم کورٹ کے سات رکني بنچ نے توہين عدالت کيس کي سماعت کي.ان کے وکيل اعتزاز احسن نے سماعت شروع ہونے پر کہا کہ وزير اعظم عدليہ کا انتہائي احترام کرتے ہيں اور وہ اپناابتدائي موقف دينا چاہتے ہيں.
اس کے بعد وزير اعظم نے ابتدائي موقف بيان کرتے ہوئے کہاکہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہيں، ذوالفقار علي بھٹو اور نصرت بھٹو بھي عدالتوں کے سامنے پيش ہوئيں، وزيراعظم نے کہاکہآج سب اتحادي عدالتي احترام ميں اْن کے ساتھ آئے ہيں. وزيراعظم نے کہاکہ صدر مملکت کو حاصل آئيني استثني نہ صرف ملک ميں بلکہ دنيا بھر ميں ہے،
........
/169