17 جنوری 2012 - 20:30

امريکا ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے امريکي کانگريس کي عمارت کے سامنے مظاہرہ کيا ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں نے منگل کے روز واشنگٹن ميں امريکي پارليمنٹ کي عمارت کے سامنے اکٹھا ہو کر، ملک کي پاليسيوں پر سرمايہ داروں کے تسلط پر سخت اعتراض کيا-

اس رپورٹ کے مطابق موسم سرما کي تين ہفتوں کي چھٹياں گزار کر پارليمنٹ لوٹنے پر امريکي ممبران پارليمنٹ کو سرمايہ دارانہ نظام کے مخالفوں کے مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا-

واشنگٹن کي پوليس نے وال اسٹريٹ مخالف تحريک کے حاميوں کو پارليمنٹ کي عمارت ميں داخل ہونے سے روک ديا-

واضح رہے کہ سترہ ستمبر دو ہزار گيارہ سے امريکا کے شہر نيويارک ميں وال اسٹريٹ پر قبضہ کرو تحريک شروع ہوئي جو بڑي تيزي سے امريکا کے ديگر شہروں نيز کئي ملکوں تک پھيل گئي- يہ تحريک اب بھي جاري ہے ـ........

/169