16 جنوری 2012 - 20:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توسیع کا مقصد تسلط پسندوں کی توسیع پسندی کے مقابلے میں دنیا کے آزاد و خود مختار ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل کابینہ کے اجلاس میں ایران اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے درمیان طے پانے والےسمجھوتوں پر مکمل طور سے عملدرآمد کے لۓ تمام اداروں خصوصا وزارت خارجہ ، وزارت تیل ، وزارت خزانہ ، وزارت صنعت و معدن اور وزارت تجارت کی کوششوں پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے آٹھ جنوری کو لاطینی امریکہ کے چار ممالک کے دورے کا آغاز وینیزویلا سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کیوبا ، نیکارا گوۓ اور اکواڈور کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کا دورۂ لاطینی امریکہ چودہ جنوری کو اپنے اختتام کو پہنچا۔

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ان ممالک کے دورے کے موقع پر ان ممالک کے سربراہوں اور اعلی حکام سے ملاقاتیں اور مذاکرات کۓ جن میں باہمی دلچسپی کے امور ، مشرق وسطی ، شمالی افریقہ کے مسائل اور یورپ و امریکہ کے اقتصادی بحران سمیت عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔........ /169