15 جنوری 2012 - 20:30

امريکي بينک جے پي مورگن کے مينيجنگ ڈائريکٹر نے براعظم يورپ کو عالمي معيشت کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار ديا ہے۔

ابنا: جے پي مورگن کے مينيجنگ ڈائريکٹر جمي ڈيمون نے پورپ کي وجہ سے پيدا ہونے والے معاشي بحرانوں پر قابو پانے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ہميں فوري راہ حل کي ضرورت ہے کيونکہ يہ مشکل جتنا طول پکڑے گي اس سے چھٹکارا حاصل کرنا اتنا ہي مشکل ہوجائے گا-

انہوں نے واضح کيا کہ يورپي ملکوں کو اس بحران پر قابو پانے کے لئے واضح کفايت شعاري کي پاليسياں اپناني ہوں گي-

انہوں نے کہا کہ پورپي مرکزي بينک کو اسپين اور اٹلي جيسے ملکوں کي پہلے سے زياد مالي حمايت کرنا چاہيے- جمي ڈيمون نے کہا کہ انکا بينک اپنے يورپي شرکا کے ساتھ ہونے والے تمام معاہدوں کا از سرنو جائزہ لے رہا ہے- نيويارک ميں قائم کريڈيٹ سروے انسٹي ٹيوٹ، نے يورو زون کے نو ملکوں کي کريڈٹ ريٹنگ ميں کمي کردي ہے- يورپ کو سن دوہزار آٹھ سے شديد مالي بحران کا سامنا ہے جس ميں روز بروز شدت آتي جارہي ہے۔.......

/169