ابنا: رامین مہمان پرست نے کل تہران میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوۓ مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے ترکی کے وزیر خارجہ کے دورۂ تہران کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے لۓ پیغام بھیجا ہے جبکہ ایسا ہر گز نہیں ہے۔
رامین مہمان پرست نے اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ امریکیوں نے تین مختلف ذرائع سے یہ خط اسلامی جمہوریہ ایران کے لۓ ارسال کیا ہے کہا کہ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ سوزان رائس نے یہ خط اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزاعی کو دیا ، تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے بھی اسی مضمون کا خط دیا اور عراقی صدر جلال طالبانی نے بھی اسی مضمون پر مبنی امریکی حکام کا پیغام اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام تک پہنچایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ایران نے اس خط کا جواب دیا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس خط کا جائزہ لیاجارہا ہے اور اگر ضروری ہوا تو اس کا جواب دیا جاۓ گا۔........ /169