12 جنوری 2012 - 20:30

جنوبي عراق ميں ہونے والے ايک بم دھماکے ميں پانچ زائرين شہيد ہوگئے ہيں-

ابنا: عراقي پوليس کے مطابق يہ دھماکہ صوبہ بابل کے شہر حلہ ميں اس وقت ہوا جب زائرين کا ايک قافلہ وہاں سے گرز رہا تھا-

پوليس کا کہنا ہے کہ يہ بم سڑک کے کنارے نصب کيا تھا-

اس حملے ميں پانچ زائرين شہيد اور نو ديگر زخمي ہوئے ہيں-

عراقي زائرين کے قافلے سيد الشہدا حضرت امام حسين عليہ السلام کے چہلم ميں شرکت کے لئے پيدل اور گاڑيوں کے ذريعے کربلائے معلي جارہے ہيں- امام حسين عليہ السلام کي چہلم کل منايا جائے گا-

........

/169