11 جنوری 2012 - 20:30

ميانمار کي حکومت مخالف رہنما آنگ سان سوچي نے جمہوريت کي بحالي کے لئے فوجي حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا عنديہ ظاہر کيا ہے-

ابنا: خبروں کے مطابق بيس برس تک نظربندي اور قيد ميں رہنے والي رہنما آنگ سان سوچي ملک ميں جمہوريت کي بحالي کے لئے فوجي حکومت کے ساتھ تعاون کريں گي- انہوں نے اپنے حاميوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ صدارتي انتخابات ميں بھي حصہ ليں گي- انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھي يہ واضح نہيں ہے کہ يہ انتخابات کن حالات ميں منعقد ہونگے ليکن انہيں اميد ہے کہ انتخابات جمہوريت اور عوامي مصلحت کے حق ميں بہتر ہونگے-

کہا جارہا ہے کہ آنگ سان سوچي کے رويئے سے ايسا محسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے فوجي حکومت کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اپنانے کا فيصلہ کيا ہے -........

/169