ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد اور وينزوئيلا کے صدر ہوگو چاوز نے کاراکاس ميں اپنے مشترکہ بيان جاري کرکے دہشتگردانہ اقدامات کي مذمت کرتے ہوئے اس لعنت کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائي اور عالمي سطح پر ايران اور وينزوئيلا کے درميان تعاون کي ضرورت پر زورديا ہے اس بيان ميں اسي طرح مشرق وسطي کے عوام کي حريت پسندانہ تحريکوں ، فلسطين کے مظلوم عوام کے حقوق اور شام ميں حکومت اور عوام کے باہمي تعاون کي حمايت کا اعلان کيا گيا ايران اور وينزوئيلا کے صدور کے مشترکہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ علاقے کے مسائل ميں امپرياليزم اور صہيوني حکومت کي آشکارہ مداخلت سے حالات اور زيادہ پيچيدہ ہوں گے اس بيان ميں صہيوني حکومت کے ذريعے فلسطيني عوام کے حقوق کي پائمالي کي مذمت کي گئي اور عالمي اداروں نيز علاقے کے ملکوں سے کہا گيا ہے کہ وہ فلسطينيوں کے حقوق کي حمايت کے لئے موثر قدم اٹھائيں -
اسلامي جمہوريہ ايران اور وينزوئيلا کے صدور نے اسي طرح باہمي تعاون کي دستاويزات پر دستخط کي تقريب ميں اس بات پر زور ديا کہ دونوں ممالک اپني توانائيوں پر انحصار کرکے ترقي و پيشرفت کے مدارج طے کرسکتے ہيں دونوں ملکوں کے صدور نے کہا کہ سامراجي طاقتيں ايران اور وينزوئيلا کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں رکاوٹيں کھڑي کرکے ان دونوں ہي ملکوں پرمسلط ہونے کا ارادہ رکھتي ہيں تاکہ ايران اور وينزوئيلا کي دولت و ثروت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹيں اور اپني مرضي ان ملکوں کے عوام پر مسلط کريں اس سے قبل وينزوئيلا کے صدر ہوگو چاوز نے اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ايک مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہاکہ ايران اور وينزوئيلا کے عوام امريکا کے خلاف اپني جد وجہد جاري رکھيں گے ہوگوچاوز نے صدر احمدي نژاد کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وينزوئيلا کے عوام ايران کي مدد و حمايت کو قدر کي نگاہ سے ديکھتے ہيں اور يہ باہمي تعاون اس بات کي علامت ہے کہ سامراج سے ہماري لڑائي آفاقي ہے انہوں نے کہا کہ ايران اور وينزوئيلا کے تعلقات کو روز بروز مستحکم بنائے جانے کےلئے ہمارے پاس ہزاروں دليليں ہيں اور آج نہ صرف ونيزوئيلا کے عوام بلکہ پورے لاطيني امريکا کے عوام ايران کے صدر کے اس علاقے کے دورے کا خير مقدم کررہے ہيں انہوں نے کہاکہ امريکا نے کوشش کي کہ ا س علاقے کے عوام کي بيداري کا مقابلہ کرے ليکن ہم آزاد ہيں اور کسي بھي سامراجي قوت کي کالوني نہيں ہيں -اس پريس کانفرنس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر احمدي نژاد نے بھي کہا کہ سامراجي طاقتوں کے تسلط کا دور اب ختم ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ اب سامراجي طاقتوں کا زوال شروع ہوچکا ہے اس لئے وہ جارحانہ انداز اپنانے کي کوشش کرتي رہتي ہيں. ........
/169