ابنا: انقلابی عدالت نے امریکی جاسوس امیر میرزائی حکمتی کو ایران دشمن حکومت کے ساتھ تعاون کرنے، امریکی سی آئي اے میں رکنیت، ارنا کو دہشت گردی کا حامی قراردینے کی کوششوں کے الزامات میں مجرم پایا ہے اور اسے موت کی سزا سنائي ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حکمتی کی فرد جرم میں امریکی دشمن اور اس کی جاسوسی تنظیم سی آئي اے کے ساتھ تعاون پر زور دیا گيا تھا۔ امریکی جاسوس حکمتی نے اپنے مقدمے کی سماعت کے پہلے دن یہ اعتراف کیا تھا کہ اس نے سی آئي اے کے ساتھ تعاون کرنے کی غرض سے ایران کے انٹیلی جنس سسٹم میں دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی اور امریکیوں کے ہاتھوں دھوکہ کھایا تھا۔
........
/169