ابنا: ان الزامات کی تفتیش کرنے والے کمیشن کے سربراہ گل رحمان قاضی کا کہنا تھا کہ قیدیوں نے تشدد، توہین آمیز طریقے سے تلاشیوں اور انتہائی ٹھنڈ میں رکھے جانے کی شکایات کیں۔
انہوں نے اکہتر سالہ عبد الجبار کی مثال دی جن کا کہنا تھا کہ انہیں تاریک کمرے میں بند رکھا گیا اور مُکا مار کر ان کا دانت بھی توڑ دیا گیا۔ادھر افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بگرام جیل افغان حکام کی تحویل میں دے افغان صدر امریکہ کے ساتھ طالبان کے مذاکرات پر بھی ناخوش ہیں۔........ /169