7 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ شام میں بم دھماکے اس ملک میں اغیار کی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔

ابنا: علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ملت شام کے دشمن نہیں چاہتے ہیں کہ اس ملک میں امن قائم ہو ۔ وہ اس ملک میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جن کے نتیجے میں سیاسی بحران پیدا ہوجاۓ اور پھر وہ یورپ اور امریکہ کی منظور نظر حکومت قائم کر سکیں۔

علی اکبر صالحی نے شام کی ملت اور حکومت کے دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ شام کے دشمن نہیں چاہتے ہیں کہ اس ملک میں اتحاد اور امن قائم ہو۔ بلکہ وہ شام میں بحران پیدا کرکے اس ملک کی حکومت کو یورپ ، امریکہ اور خطے کے بعض ممالک کے مطالبات ماننے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔
................. 
/169