6 جنوری 2012 - 20:30

صہیونی ریاست نے بیت المقدس کی یہودی سازی کی سازشوں کو آگے بڑھاتےہوئے مسجد الاقصی کی نئي تصویروں سے قبۃ الصخرہ کو نکال دیا ہے۔

ابنا: العرب ویب سائٹ کے مطابق صہیونی ریاست نے یہودیوں کی ایک عید کی مناسبت سے مسجد الاقصی کے جو پوسٹراور تصاویر شایع کی ہیں ان میں قبۃ الصخرہ نہیں ہے۔

ان پوسٹروں میں دیوار ندبہ دیکھی جاسکتی ہے۔ بیت المقدس کی ایک اہم ترین تاریخی عمارت قبۃ الصخرہ ہے جسے قدیمی اسلامی طرز معماری کا اعلی نمونہ سمجھا جاتا ہے۔........ /169