ابنا: خبروں کے مطابق ہزاروں شامي شہريوں نے دمشق ، طرطوس ، الحسکہ اور السويدا سميت مختلف علاقوں ميں مظاہرے کئے اور صدر بشار اسد کے اصلاحاتي منصوبوں کي حمايت ميں نعرے لگائے اور دہشت گردانہ حملوں کي مذمت کي -
اسلامي جمہوريہ ايران نے بھي دمشق ميں دہشت گردانہ حملے کي مذمت کرتے ہوئے حملے سے متاثرين اور ان کے لواحقين سے ہمدردي کا اظہار کيا - ترجمان وزارت خارجہ رامين مہمان پرست نے کہا کہ بلا شبہ شام کي حکومت اور قوم ، اتحاد ، بيداري اور طاقت کے ذريعے ، شام کے دشمنوں کو ، جو اس ملک ميں داخلي جنگ اور امريکيوں و صيہونيوں کي خواہشات کي تکميل کے علاوہ کجھ نہيں سوچ رہے ہيں ، نا اميد کردے گي -
در ايں اثنا اقوام متحدہ کے سيکريٹري جنرل نے بھي شام ميں تشدد روکے جانے کا مطالبہ کيا ہے - بان کي مون نے شام کے حالات پر تشويش ظاہر کرتے ہوئے اس ملک ميں تشدد روکے جانے کا مطالبہ کيا ہے - اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل نے بھي ايک بيان جاري کرکے شام کے حاليہ واقعات کو افسوسناک قرار ديتے ہوئے ان کي مذمت کي ہے -
ياد رہےکہ جمعے کي شام دمشق کے انتہائي مصروف علاقے الميدان ميں ايک بم دھماکے ميں چھبيس افراد ہلاک اور پينسٹھ زخمي ہو گئے جن ميں اکثريت عام شہريوں کي تھي - تيئس دسمبر دو ہزار گيارہ کو بھي دمشق ميں سيکوريٹي ادارے کے قريب بم دھماکے ميں چواليس لوگ ہلاک اور ايک سو چھياسٹھ زخمي ہو گئے تھے. .........
/169