ابنا: فوجيوں اور انقلابيوں ميں بڑھتے فاصلوں کے درميان اس ملک کي قومي عبوري کونسل کے سربراہ نے خانہ جنگي کي جانب سے خبردار کيا ہے - عبوري قومي کونسل کي طرف سے يہ انتباہ ، انقلابيوں اور فوجيوں کے درميان جھڑپ اور اس ميں چھے لوگوں کي ہلاکت کے بعد ديا گيا ہے - خبروں کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ، ليبيا کے مختلف شہروں ميں انقلابيوں اور فوجيوں کے درميان تصادم ہوئے ہيں -
لیبيا کے سابق وزير اعظم اور موجودہ عبوري حکومت کے مشير علي الترھوني نے ليبيا ميں پيچيدہ سياسي حالات کي سمت اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافي کي حکومت کو ختم کرنے والے انقلابيوں کو حکومت ميں جگہ دي جاني چاہئے تاکہ ملک ميں عدم استحکام نہ پيدا ہو-انہوں نے کہا کہ انقلابيوں کو غير مسلح کرنا اور انہيں معمول کي زندگي ميں واپس لانا ، ملک ميں تشدد کو روکنے کا ايک راستہ ہے -
ياد رہے کہ ليبيا ميں انقلاب کي کاميابي کے کئ مہينے بعد بھي عام لوگوں کے ہاتھوں ميں اسلحے موجود ہيں -........
/169