ابنا: یہ ملاقات جمعرات کی رات انجام پائي اور پاکستان اور چین کے رہنماوں نے دوطرفہ فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کے وزیر اعظم نے اس ملاقات میں کہا کہ ان کا ملک ہمیشہ کی طرح پاکستان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات کو حل کرنے اور ترقی کی سمت بڑھنے کے لئے پاکستانی عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ون جیابائو نے کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ فوجی تعاون بڑھانے میں کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا۔ پاکستان کی فوج کے سربراہ نے گذشتہ روز سے چين کے چھے روزہ دورے کا آغار کیا ہے ۔ جنرل پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے اسٹراٹیجیک تعلقات میں وسعت لانا دونوں ملکوں کے تعاون کی بنیاد ہے۔........ /169