ابنا: بریگیڈیر احمدی وحیدی نے آج العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ خطے کے ممالک خود امن قائم کرنے پر قادر ہیں اس لۓ خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی نہ صرف سود مند نہیں ہے بلکہ نقصان دہ ہے۔
احمد وحیدی نے اس بات پر تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کے ایک اہم ملک کے طور پر آبناۓ ہرمز میں سلامتی کی برقراری کی کوشش کرتا رہے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے بحریہ کی فوجی مشقوں کے بارے میں کہا کہ ہر ملک کی دفاعی پالیسی میں فوجی مشقیں شامل ہوتی ہیں اور ایران بھی اپنی دفاعی پالیسیوں کی بنیاد پر فوجی مشقیں انجام دیتا ہے۔........ /169