4 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے عراق کے کاظمین اور بغداد شہروں میں کۓ جانے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کے مطابق حسین امیر عبداللھیان نے عراق کے شہروں بغداد اور کاظمین میں کۓ جانے والے بم دھماکوں کو عراق کے مسلمانوں کے خلاف خیانت کی علامت اور خطے کے اس اہم ملک میں شرپسندوں کی جانب سے فرقہ واریت پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات ملک میں قیام امن ، ترقی و پیشرفت اور عراق کے ثابت قدم اور با بصیرت عوام کو آسائش سے ہمکنار کرنے پر مبنی عراقی حکومت اور ملت کی کوششوں میں کوئي خلل نہیں ڈال سکیں گے۔ امیر عبداللھیان نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے دہشتگردانہ اقدامات کے سلسلے میں بعض ممالک کی خاموشی خطے میں قیام امن کے منافی ہے۔

امیر عبداللھیان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ عراقی حکام پوری ہوشیاری اور طاقت کے ساتھ ملک میں امن قائم کرنے کے لۓ اقدامات انجام دیں گے۔
........ 
/169