ابنا: ترکی کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ داؤد اوغلو تہران میں آج ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ترکی کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کے وزير خارجہ ایران کے ایٹمی معاملے ، شام اور عراق کے موضوعات پر ایرانی وزیر خارجہ سے گفتگو کریں گے۔ ترکی کے وزیر خارجہ ایک روزہ دورے کے دوران ایرانی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خيال کریں گے۔ .......
/169