ابنا: لبنان کے المستقبل اخبار کے مطابق شیخ محمد یزبک نے جنوبی لبنان کے شہر بعلبک میں ایک تقریب میں کہا کہ لبنان میں صہیونی ریاست کی شکست اور عراق میں امریکہ کی شکست سے صاف ظاہر ہےکہ مزاحمتی حلقوں کو جارحین کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہیں۔
انہوں نے خلیج فارس کے ملکوں کی جانب سے امریکہ سے اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی خریداری کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ عرب ملکوں کو ان ہتھیاروں سے کوئي فائدہ نہیں ہوگا بلکہ امریکہ کی بگڑتی ہوئي معیشت کو سہارا مل جائے گا۔........ /169