31 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی سائنس دانوں نے قدرتی یورینیم کے فیول راڈ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ابنا: اس فیول راڈ کو مختلف طرح کے ٹیسٹوں کے بعد تہران کے تحقیقاتی ری ایکٹر میں داخل کیا گيا ہے۔ اس فیول راڈ کو ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ گھنٹوں تک ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ دیا گيا ہے اوراس پر ریڈیو ایکٹیو پوٹینسی کے لحاظ سے نیوٹرون ٹیسٹ بھی انجام دئئے گئےہیں جبکہ ری ایکٹر میں مختلف سطحوں پر ریڈیو ایکٹیو مادے کے لیک نہ ہونے کے لحاظ سے بھی مختلف ٹیسٹ کامیابی سے انجام دئےجاچکے ہیں۔ اس فیول راڈ کو لمبی مدت تک تہران ری ایکٹر میں ریڈی ایشن ٹریٹمنٹ دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے ایرانی ایٹمی ماہرین نے تہران ری ایکٹر کے ذریعے جوہری دوائيں بنانے کے علاوہ پہلی مرتبہ اس ری ایکٹر کو فیول راڈ ٹیسٹننگ کے لئے استعمال کیا ہے۔.......

/169