30 دسمبر 2011 - 20:30

فلسطین میں انیس سو اڑتالیس کی مقبوضہ سرزمینوں میں عرب شہریوں کی صورتحال کے بارے میں یورپی یونین کی رپورٹ پر صہیونی ریاست بو کھلا گئي ہے۔

ابنا: قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے انتھا پسند وزیر خارجہ لیبرمین نے ایک اخبار سے انٹرویو میں کہا ہے کہ انیس سو اڑتالیس کی مقبوضہ سرزمینوں میں مقیم فلسطینیوں کو عرب ملکوں سے زیادہ آزادی حاصل ہے۔

لیبرمین نے دعوی کیا کہ یورپی یونین کی رپورٹ یہودیوں سے دشمنی کی علامت ہے۔

قابل ذکر ہے یورپی یونین نے انیس سو اڑتالیس کی مقبوضہ سرزمینوں میں مقیم عرب باشندوں کی صورتحال پر ستائيس صفحے کی رپورٹ میں عرب باشندوں سے صہیونی ریاست کے برے سلوک کی مذمت کی ہے۔

مقبوضہ فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کے ساٹھ برسوں بعد مقبوضہ علاقوں کے تیرہ لاکھ ستر ہزار عرب باشندوں کے بارے میں یورپی یونین کی یہ پہلی رپورٹ ہے۔....... /169