ابنا: فلسطین الیوم ویب سائٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک بیان میں صہیونی اخبار کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حماس نے اپنی فوجی شاخ کو آئندہ مرحلے میں صہیونی ریاست کے خلاف کاروائياں بند کرنے کی ھدایت دی ہے۔
فوزی برہوم نے کہا کہ اپنے وطن کا دفاع کرنے کی غرض سے مزاحمت کرنا ملت فلسطین کا حق ہے اور اس طرح کی افواہیں مزاحمت کو کمزور کرنےکے لئے اڑائي جارہی اور یہ افواہیں صہیونی ریاست کی مایوسی کی علامت ہیں۔
یاد رہے حماس کے جوانوں نے صہیونی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے بعض علاقوں پر راکٹ برسائے تھے۔ ................
/169