28 دسمبر 2011 - 20:30

سعودي عرب کے مشرقي شہر قطيف کے باشندوں نے ايک بارپھر حکومت مخالف مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: قطيف شہر کے باشندوں نے اس احتجاجي مظاہرے کے دوران اطراف کے گاؤں والوں پر سيکورٹي فورس کے حملوں کي مذمت کي - پريس ٹي وي کے مطابق سعودي مظاہرين بدھ کي رات ہونے والے اس مظاہرے ميں بن فہد مردہ باد کے نعرے لگار ہے تھے -

واضح رہے کہ بن فہد صوبہ الشرقيہ کے گورنرہيں اور قطيف اسي صوبے کا اہم شہر ہے- سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے منگل کو صوبہ الشرقيہ کے گاؤں ميں لوگوں پر براہ راست فائرنگ کرکے کم ازکم چار افراد کو زخمي کرديا تھا- سعودي عرب ميں پچھلے کئي مہينے سے حکومت مخالف مظاہرے ہورہے ہيں -

مظاہرين ملک ميں سياسي اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہيں اور سعودي سيکورٹي فورس ان مظاہرين کو بري طرح کچل رہي ہے - گذشتہ نومبر کے مہينے ميں آل سعود کي سيکورٹي فورس نے الشرقيہ ميں مظاہرين پر فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمي کرديا تھا- مظاہرين کا ايک مطالبہ يہ بھي ہے کہ سياسي قيديوں کو فوري طور پر رہا کيا جائے اور ملک ميں آزادي اظہارے رائے کے حق کو تسليم کيا جائے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ سعودي وزارت داخلہ نے گذشتہ مارچ سے ملک ميں ہر طرح کے جلسے اور جلوسوں پر پابندي عائد کررکھي ہے-

سعودي وزارت داخلہ نے سيکورٹي فورس کو حکم دے رکھا ہے کہ سڑکوں پر مظاہرہ کرنےوالوں سے سختي سے نمٹا جائے - سعودي عرب ميں سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اس وقت تيس ہزار سياسي قيدي کسي بھي طرح کے مقدمے کا سامنا کئے بغيرسعودي جيلوں ميں بند ہيں -

ايمنسٹي انٹرنيشنل کا بھي کہنا ہے کہ جن لوگوں پر سيکورٹي کے مسائل کي خلاف ورزي کرنے کا الزام ہے ان کے خلاف ناانصافياں ہورہي ہيں -........

/169