ابنا: پاکستاني ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات چيت ميں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد کابل تعلقات کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا- پاکستاني صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بتايا ہے کہ صدر زرداري نے افغانستان امن و استحکام کے قيام کي اميد ظاہر کرتے ہوئے مختلف شعبوں ميں تعلقات کے فروغ کي خواہش ظاہرکي ہے-
افغانستان اور پاکستان کے صدور کے درميان يہ بات چيت ايسے وقت ميں ہوئي ہے جب گزشتہ ماہ افغان سرحد کے قريب واقع دو پاکستاني چيک پوسٹوں پر نيٹو کے حملے ميں چوبيس پاکستاني فوجيوں کي ہلاکت کے واقعے کے بعد سے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات کم ترين سطح پر آگئے ہيں-اس رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے بھي اس بات چيت کے دوران پاکستان کے ساتھ تعلقات ميں اضافے کي خواہش ظاہر کي ہے........
/169