28 دسمبر 2011 - 20:30

شمالي کوريا ميں کم جونگ ال کے تيسرے بيٹے کم جونگ اون کے نئے سپريم ليڈر ہونے کا اعلان کرديا گيا ہے -

ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق جمعرات کو شمالي کوريا ميں آنجہاني رہنما کم جونگ ال کو خراج عقيدت پيش کرنے کے لئے قومي ميموريل کا اہتمام کيا گيا جس ميں لاکھوں لوگوں نے شرکت کي -

اس رپورٹ کے مطابق پيونگ يانگ کے مرکزي اسکوائر پر ہونے والے قومي ميموريل کے اجتماع ميں لاکھوں کي تعداد ميں عوام کے علاوہ اعلي رتبہ فوجي اور سيول حکام نے بھي شرکت کي -

اس اجتماع ميں کم جونگ ال کے جانشين کم جونگ اون بھي پارٹي کے سينئرعہديداروں اور اراکين کے ساتھ موجود تھے - اس موقع پر آنجہاني رہنما کم جونگ ال کو تين منٹ کي خاموشي کے ساتھ خراج عقيدت پيش کيا گيا اور ان کے تيسرے بيٹے کم جونگ اون کے پارٹي، رياست اور فوج کا سپريم ليڈر ہونے کا با ضابطہ اعلان کيا گيا - قابل ذکر ہے کہ بدھ کو شديد برفباري کے باوجود شمالي کوريا کے آنجہاني ليڈر کم جونگ ال کي آخري رسومات نہايت شان و شوکت کے ساتھ ادا کي گئيں - کم جونگ ال سترہ دسمبر کو انہتر سال کي عمر ميں ايک قلبي حملے ميں انتقال کرگئے تھے - وہ انيس سو چورانوے ميں اپنے والد کے انتقال کے بعد سے شمالي کوريا کے سپريم ليڈر تھے........

/169