27 دسمبر 2011 - 20:30

عراق کے حکومت قانون اتحاد نے پارلیمنٹ کی تحلیل اور وقت سے پہلے انتخابات کرانے کی پیشکش کو حکومت پر دباؤ ڈالنے کا حربہ قراردیا ہے۔

ابنا: حکومت قانون اتحاد نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے پارلیمنٹ کی تحلیل اور انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور ملک کے حالات ایسے نہیں ہیں کہ وقت سے پہلے انتخابات کرائے جاسکیں۔

حکومت قانون اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اکثریت کے فیصلے کو قبول کرنا ہی سب سے صحیح راہ ہے اور پارلیمنٹ میں اکثریت اس بات کی خواہاں نہیں ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات کرائے جائيں کیونکہ اس سے ملک ایک اور بحران سے دوچار ہوجائے گا۔

یاد رہے کردستان عراق کی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے پارلیمنٹ کی تحلیل اور وقت سے پہلے انتخابات کرانے کی بات کی ہے۔
 
.........

/169