27 دسمبر 2011 - 20:30

فیصل آباد … فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی بندش کے خلاف صنعت کاروں اور مزدوروں نے کھڑیانوالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فیصل آباد میں صنعتوں کو ساتویں روز گیس بندش کے خلاف کھڑیانوالہ چک جھمرہ روڈ پر مزدوروں اور صنعت کاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا اور سوئی ناردرن کے خلاف نعرے بازی کی۔ مزدوروں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ایک ہفتے سے بے روزگار ہیں جس کے باعث ان کے بچے بھوک سے بلک رہے ہیں.

اس موقع پر چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوی ایشن عارف توصیف کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر سے 26 دسمبر تک صنعتیں گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے تحت بند رہیں جبکہ اب گزشتہ تین روز سے صنعتوں کو انتہائی کم پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جارہی ہے۔جو ٹیکسٹائل مشینیں چلانے کے لئے ناکافی ہے۔

 صنعت کاروں نے کل احتجاجا موٹروے سمیت دیگر شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
.......

/169