ابنا: مظاہرہ کرنے والے فوجيوں نے جنرل علي حسن الشاطر کو ملک کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کا اتحادي قرار ديا اور ان پر بدعنوانيوں اور بدانتظامي کے بھي الزامات لگائے-
کہا جارہا ہے کہ جنرل شاطر نے جو ملک کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کا پريس سيکريٹري بھي ہيں، ذاتي جيل بھي بنا رکھي ہے جہاں حکم عدولي کرنے والے فوجيوں کو سنگيں سزائيں دي جاتي ہيں- مظاہرے ميں شرکت کرنے والے ايک فوجي نے کہا ہے کہ يہ مظاہرے، ظلم اور بدعنوانيوں کے خلاف تحريک کا حصہ ہيں- مذکورہ فوجي کا کہنا تھا کہ جنرل شاطر ہر مہينے ہماري تنخواہوں ميں کٹوتي کرتا ہے اور ہمار کھانا بھي بيچ ڈالتا ہے-
انہوں نے کہا کہ جنرل شاطر بھي ڈکٹيٹر سے کم نہيں جو فوجيوں کو اپنے دفتر ميں قائم خصوصي جيل ميں بند رکھتا ہے- اس رپورٹ کے مطابق بعض فوجيوں نے مسلح افواج کے دفتر کي جانب جانے والي شاہراہ کو بند کرديا ہے اور جنرل شاطر کو اس کے دفتر ميں جانے کي اجازت نہيں دي-
مظاہرہ کرنے والے فوجيوں کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات پورے ہونے اور کمانڈر کي تبديلي تک مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں گے- عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ ملک کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کے وفادار فوجيوں نے مسلح افواج کي عمارت کے سامنے پوزيشنيں سنبھال لي ہيں اور مظاہرہ کرنے والے فوجيوں کے ساتھ انکي جھڑپيں بھي ہوئي ہيں.
........
/169