ابنا: عبد الملک بدر الدين الحوثي نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ پير کے روز صنعاء ميں مظاہرين پر نئي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں کے حملے سابق آمرانہ حکومت کي حفاظت اور مجرموں کو عدالتي کارروائي سے محفوظ رکھنے کي امريکي کوششوں کے تناظر ميں کي جانے والي کارروائي ہےـ
الحوثي تحريک کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ مظاہرين پر حملہ انقلاب کو ناکام بنانے کے مقصد سے کيا گيا ہے ليکن اس طرح کے حملوں سے پر امن مظاہروں کا سلسلہ بند نہيں کيا جا سکتاـ
پير کے روز مظاہرين پر ہونے والے حملے ميں متعدد مظاہرين زخمي ہو گئے جن ميں بعض کي حالت نازک ہے-.........
/169